پنجاب آرٹس کونسل میں معرکہ حق کے عنوان سے تقریری ،ملی نغموں کے مقابلے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِاہتمام اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے۔۔
اشتراک سے معرکہ حق کے عنوان سے تقریری، ٹیبلو اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ تقریب میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور ملی جوش و جذبے سے بھرپور پرفارمنس پیش کیں۔تقریب کی مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان تھیں ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے اس نوعیت کی تقریبات نہایت اہم ہیں۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔