ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر کا اردل رو م ،افسروں کے مسائل سنے

ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر کا اردل رو م ،افسروں کے مسائل سنے

سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر /ٹریننگ عتیق طاہر نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ، افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر/ٹریننگ کے سامنے رکھے ، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی، پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں