این بی پی ، راست کیو آر لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کا آغاز
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ معاہد ہ طے ،شہریو ں کو سہولت ملے گی
اسلام آباد (دنیا نیوز) نیشنل بینک نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ شراکت داری کے تحت راست کیو آرپر مبنی لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کا آغاز کردیا ہے جو نیشنل بینک کے پبلک سیکٹر ڈیجیٹائزیشن کے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے ۔اس معاہدے کو ایک دستخط کی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی، جس کے تحت لائسنسنگ خدمات کی ادائیگیوں کو موقع پر ہی تیزرفتار، محفوظ اور مکمل طور پر کیش لیس بنانے کے لیے راست کیو آر کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت، جبکہ این ایچ ایم پی کی ریکوری اور شفافیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ معاہدے پر محمد ثاقب ریجنل ہیڈ اسلام آباد این بی پی اور شہباز عالم، ایس پی/این ایچ ایم پی نے دستخط کیے ۔اس موقع پر میں عمران گل ،عامر سہیل ،حسن وسیم، اصغر علی یوسفزئی سمیت این ایچ ایم پی کے سینئر عہدیداران موجود تھے ۔ تقریب میں دونوں اداروں کی جانب سے ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔