بہارہ کہو ،ایس پی رورل کی کھلی کچہری ، شکایات کے انبار
منشیات فروشی اورلینڈ مافیا کیخلاف شہری پھٹ پڑے ،ازالہ ہوگا ،ذیشان علی
بہارہ کہو ( نمائندہ دنیا )بہارہ کہو میں ایس پی رورل زون کی کھلی کچہری ،شہریوں نے منشیات فروشی اورلینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے انبارلگادیئے ،دونوں تھانہ کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف شہری پھٹ پڑے ،ایس پی ذیشان علی نے موقع پر عوامی مسائل سنے اور احکامات بھی جاری کیے ،انہوں نے کہا کہ منشیات فروش اور لینڈ مافیا جلد قانوں کی گرفت میں ہونگے ،شہریوں کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔ تاجر یونین کے نمائندے راجہ زاہد،کامران گجر و دیگر عوام علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ ایس پی نے کہا کہ پولیس عوامی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے ،جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔