اسلام آباد ،40اشتہاریوں سمیت 61جرائم پیشہ افراد گرفتار
کراچی کمپنی ،رمنا ،ترنول ،بنی گالہ ،سبزی منڈی میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 40 اشتہاریوں سمیت 61 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں کراچی کمپنی، رمنا ، سمبل، ترنول، سنگجانی ، سبزی منڈی، کھنہ، بہارہ کہو، شہزاد ٹاون اور بنی گالہ کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5,000گرام چرس،3,600 گرام ہیروئن،2,608گرام آئس ،37 بوتلیں شراب،ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔