اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ،افغان شہری سمیت 29 گرفتار
415افراد، 183گھرانوں،14ہوٹلوں، 185موٹر سائیکلوں،65گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 415افراد، 183گھرانوں،14ہوٹلوں،74دکانیں، 185 موٹر سائیکلوں اور 65گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 29مشکوک افراد اور19موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیاگیا۔مزید برآں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 352 گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔