معمولی تلخ کلامی پر خاتون اور ان کے بیٹے کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے۔۔۔
ہمراہ تشدد کرکے خاتون اور ان کے بیٹے کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا،رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا،زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ۔