پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1500لٹر ناقص کولڈ ڈرنکس تلف
کارروائی کلر سیداں روڈ پر قائم کولڈ ڈرنکس سپلائر کے خلاف کی گئی،مقدمہ بھی درج
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور ناقص کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کلر سیداں میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ،معروف برانڈ کی تقریباً 1500 لٹر ناقص کولڈ ڈرنکس تلف کر دی گئیں۔ترجمان اتھارٹی کے مطابق کارروائی کلر سیداں روڈ پر قائم ایک کولڈ ڈرنکس سپلائر کے خلاف کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع سے کولڈ ڈرنکس کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے تھے جہاں ٹیسٹ کے دوران مشروبات غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے مضر قرار پائے ۔رپورٹ موصول ہونے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوری ایکش لیتے ہوئے تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں جبکہ غیر معیاری مشروبات فروخت کر نے پر سپلائر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔