نیشنل بک میوزیم کا افتتاح آج ہوگا

نیشنل بک میوزیم کا افتتاح آج ہوگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل بک فائونڈیشن، نیشنل بک میوزیم کا افتتاح آج وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

 نیشنل بُک میوزیم پاکستان میں پہلا میوزیم ہے جو خالصتاً کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے ایک یادگار بک میوزیم کے طور پر بنایا گیا۔ نیشنل بک میوزیم جہانِ حکمت و حیرت کا دلکش نمونہ ہے۔ کتابوں سے بنی ہوئی دفتری ٹیبل ، ان پر رکھی گئی مختلف چیزیں، ان سب پر دنیا بھر کی دانش و حکمت پر مبنی حوالہ جات، شائقینِ علم و ادب کے دامنِ علم کو سیراب کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں