گندھارا تہذیب کے بدھ مت ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کل شروع ہوگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان کے قدیم گندھارا تہذیب کے بدھ مت کے ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بدھ مت کے ورثے پر ہیومنسٹک بدھ ازم ریسرچ سینٹر، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام تیسری 5روزہ بین الاقوامی کانفرنس 19سے 23مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 36سے زائد ممتاز اسکالرز، محققین، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ اس بات کا اعلان کانفرنس کے منتظمین ہیومنسٹک بدھ ازم ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غنی الرحمٰن، قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔