آئینی ترمیم لائی گئی تو بھرپور حمایت کریں گے ،نیئر بخاری
جی بی کے حقوق کی ضامن صرف پیپلز پارٹی ، دنیور میں پی پی کے انتخابی دفتر کا افتتاح
گلگت/اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان حلقہ نمبر 3 میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر آفتاب حیدر کی جانب سے دنیور میں انتخابی کمپین آفس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چار سو سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ دنیور پہنچا جہاں کارکنوں اور عوام نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ بعض عناصر پیپلز پارٹی کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم کا بل ایوان میں لایا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی اس کی بھرپور حمایت کرے گی۔