چیف ٹریفک آفیسر کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، ڈیوٹی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا
اسلام آباد (این این آئی) چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے مختلف ناکہ جات کا دورہ کرکے ڈیوٹی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
ناکہ جات کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو معیار مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔