مردان:چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق،لڑکا زخمی
مردان(دنیا نیوز)مردان کے علاقے لوند خوڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق اور 18 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسز پہنچ گئیں،ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کے ساتھ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق افراد میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی زوجہ شامل ہیں ،جبکہ 18 سالہ صدیق زخمی ہے۔