صارفین سے ہتک آمیز رویہ پر ایس ڈی او گیپکو فارق گنج کو تنبیہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )صارفین سے ہتک آمیز رویہ پر ایس ڈی او گیپکو فارق گنج سب ڈویژن کو وارننگ دیدی گئی،
گیپکوکے سٹی ڈویژن نمبر ون ایگزیکٹو انجینئر میاں امتیاز نے مخصوص پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے ایس ڈی او فاروق گنج رشید خان کو غیر تسلی بخش رویے اور صارفین کے مسائل حل کرنے میں غفلت پر تنبیہ نوٹس جاری کر دیا ۔