ڈپٹی کمشنر کا اے سی کیساتھ مویشی منڈی کامونکے ،تحصیل ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا اے سی کیساتھ مویشی  منڈی کامونکے ،تحصیل ہسپتال کا دورہ

کامونکے (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ڈاکٹر زرغونہ خالد کیساتھ مویشی منڈی، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال، سادھوکے جی ٹی روڈ اور سادھوکے سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور گرین بیلٹس پر جانور کھڑے نہ ہونے د ئیے جائیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے میں سہولیات ، جی ٹی روڈ سادھوکے پر رائزنگ گوجرانوالہ مونومنٹ منصوبے کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں