پوسٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں ویمن ایمپاورمنٹ انٹرپرینیور ایگزیبیشن
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ،
خواتین کو ہنر، تعلیم اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ ویمن ایمپاورمنٹ انٹرپرینیور ایگزیبیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر طالبات کی جانب سے پیش کردہ ہینڈی کرافٹس، فیشن ڈیزائننگ، آرٹ ورک، فوڈ آئٹمز، گھریلو مصنوعات اور دیگر تخلیقی و کاروباری منصوبوں میں دلچسپی لی اور طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا۔