منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو 9 سال قید، 80 ہزار جرمانہ

  منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم  کو 9 سال قید، 80 ہزار جرمانہ

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو 9 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم ولید کو تھانہ پیرودھائی پولیس نے اکتوبر 2024 میں 1 کلو 250 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں