زکریا یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کو گھر الاٹ
مختلف کیٹیگریز میں ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات منظور ،احکامات جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کو مختلف کیٹیگریز کے رہائشی گھر الاٹ کردیے گئے ۔ وائس چانسلر نے ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے متعدد اساتذہ اور افسروں کو گھروں کی الاٹمنٹ کے احکامات جاری کیے ۔تفصیل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، پروفیسر ڈاکٹر رحمٰن حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر مدثر منیر، پروفیسر ڈاکٹر ارم بتول اعوان، پروفیسر ڈاکٹر عاطف اکبر، ڈاکٹر عبدالرحیم، حاجی احمد اور ڈاکٹر احسن بھٹی کو مختلف کالونیوں میں رہائشی گھر اور ڈوپلیکس الاٹ کیے گئے ۔ یہ گھر ریٹائرمنٹ یا تبادلوں کے باعث خالی ہوئے تھے ۔اسی طرح ڈی اینڈ ای کٹیگری کے تحت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین محمد بلال، محمد عارف، سید سلطان، رب نواز، محمد اکرم، محمد عارف سینئر کلرک اور عمران قیصر کو بھی رہائشی گھر الاٹ کیے گئے ۔ بعض مکانات آئندہ ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے پر متعلقہ ملازمین کے حوالے کیے جائیں گے ۔وائس چانسلر کی جانب سے الاٹمنٹ کیلئے متعدد شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ تمام الاٹیز کو 100 روپے کے ای اسٹیمپ پر حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ ان کے یا ان کی اہلیہ کے نام ملتان کارپوریشن کی حدود میں کوئی ذاتی مکان موجود نہیں۔