انسدادِ ڈینگی کیلئے فیلڈسرگرمیاں تیزکی جائیں:ڈی سی

 انسدادِ ڈینگی کیلئے فیلڈسرگرمیاں تیزکی جائیں:ڈی سی

متعلقہ محکمے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائیں:اجلاس سے خطاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ِڈینگی کا اجلاس ہو ا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو، ڈی ایچ او، انٹامالوجسٹ اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی اقدامات، سرویلنس سرگرمیوں اور محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی بروقت نشاندہی اور خاتمے کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ہاٹ سپاٹس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا ڈینگی سے بچاؤ کے لئے عوامی آگاہی انتہائی اہم ہے ، اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے ۔ سکولوں کے بچوں میں ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جائیں تاکہ احتیاطی تدابیر کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں