ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات

ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات

کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری امدادی کارروائی کیلئے ریسکیو پوائنٹس قائم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ضلع بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی ہدایت پر مختلف مویشی منڈیوں میں خصوصی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے تعینات عملہ ایمرجنسی میڈیکل سروس، ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے کے واقعات، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں عوام کے رش پرریسکیو 1122 کی جانب سے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پرفوری ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے ۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی پر فوری 1122 پر کال کریں۔ ریسکیو 1122 سروس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت خدمات انجام دینے کیلئے تیار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں