بورے والا مویشی منڈی میں سہولیات کی کمی، شہری شدید پریشان

بورے والا مویشی منڈی میں سہولیات کی کمی، شہری شدید پریشان

بیوپاریوں اور خریداروں کو پانی، سایہ دستیاب نہیں ، میڈیکل کیمپ بھی غائب

بورے والا ( سٹی رپور ٹر ) لاہور روڈ پر واقع چک نمبر 261 ای بی میں قائم مویشی منڈی میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی کے باعث شہریوں خریداروں اور بیوپاریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق بیوپاریوں نے بتایا کہ یہاں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام موجود نہیں اور نہ ہی جانوروں کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے شدید گرمی کے باوجود سایہ دار جگہوں شیڈز یا عارضی چھاؤں کا کوئی انتظام موجود نہیں جس سے خریدار اور بیوپاری دونوں شدید اذیت میں مبتلا ہیں رات کے اوقات میں مناسب لائٹنگ نہ ہونے کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کروڑوں روپے مالیت کے جانوروں اور نقدی کا لین دین ہوتا ہے جس سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کے واقعات کا خطرہ موجود ہے شہریوں نے ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی میڈیکل کیمپ کے قیام نہ ہونے پر تشویش جبکہ صفائی کے لیے ستھرا پنجاب کے ورکرز موجود ہیں مگر دیگر انتظامات ناکافی ہیں اہلیان علاقہ بیوپاریوں نے ڈپٹی کمشنر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اتھارٹی ملتان سے نوٹس لیتے ہوئے پانی سایہ لائٹنگ ریسکیو کیمپ سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں