ٹرین کے سامنے آ کر 60سالہ شخص کی خودکشی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 60 سسالہ شخص نے۔۔
مبینہ طور پر ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منظور چانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ریلوے ٹریک پر پہنچا اور ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس کے سامنے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔