یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری اور دفاعی طاقت کی علامت :ملک احمد خان
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) یومِ تکبیر کے موقع پر لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال میں جنرل کیڈرز ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے۔۔
زیر اہتمام ایک قومی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ملک کی دفاعی طاقت، خودمختاری اور قومی وقار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری اور دفاعی طاقت کی علامت ہے ۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم ،سابق وزیر صحت ڈاکٹر سعید الٰہی نے بھی خطاب کیا۔