خوراک کا عالمی معیار ،جدید ریگولیٹری نظام ترجیح ،شہزاد فضل

 خوراک کا عالمی معیار ،جدید ریگولیٹری نظام ترجیح ،شہزاد فضل

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کاٹی کا دورہ ، 4 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلانانڈسٹری کے ساتھ تصادم نہیں تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،خطاب

کراچی(بزنس رپورٹر )سندھ فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل شہزاد فضل عباس نے کہا ہے کہ سندھ میں خوراک کے معیار، فوڈ سیفٹی اور بین الاقوامی ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا سندھ فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ، کیونکہ معیاری اور محفوظ خوراک نہ صرف عوامی صحت بلکہ ملکی برآمدات اور صنعتی ترقی کیلئے بھی ناگزیر ہے ، فوڈ انڈسٹری کو سہولت فراہم کرتے ہوئے شفاف، مؤثراورجدید ریگولیٹری نظام متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے دورے کے موقع پر کیا۔شہزاد فضل عباس نے کہا کہ صدر کاٹی کی درخواست پہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے درمیان 4 رکنی کمیٹی شکیل دی جارہی ہے جس میں دو ممبران کاٹی کے اور دو ممبران ایس ایف اے کے ہوں گے جو کورنگی صنعتی علاقے میں انڈسٹری کی معاونت فراہم کرتے ہوئے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تجاویزات پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے ساتھ تصادم نہیں بلکہ تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ادارہ کاروباری برادری کو جدید فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز، لیبلنگ، ٹریس ایبلٹی اور کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کررہا ہے ۔ شہزاد فضل عباس نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ مقامی صنعتیں عالمی معیار کے مطابق اپنی پیداوار کو یقینی بنائیں تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں