سٹی ٹریفک پولیس میں تقرروتبادلے

سٹی ٹریفک پولیس میں تقرروتبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے متعدد تقرر و تبادلے ، ٹریفک وارڈن محمد امتیاز کو انچارج ویجیلنس جبکہ سرفراز احمد کو ایڈیشنل انچارج ویجیلنس سیل تعینات کر دیا گیا۔۔۔

راشد محمود، اسد نذیر، عثمان اعوان اور خرم شہزاد کو بھی ویجیلنس سیل میں تعینات کر دیا گیا۔لائن سے 32 وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس کو مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا جبکہ سینئر وارڈن غلام کبیر کو انچارج آڈٹ سے تبدیل کرکے پٹرولنگ آفیسر مال تھری تعینات کیا گیا۔مس کنڈکٹ پر خادم حسین کو معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا جبکہ حسنین رضا کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں