جنرل ہسپتال :ڈاکٹرز نے مقناطیس کھانے والے بچے کی جان بچالی
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غلطی سے مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے بچے کی جان بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق کھیلتے ہوئے بچے نے۔۔۔
مقناطیس کا ٹکڑا منہ میں ڈال لیا، جو خوراک کی نالی کے ذریعے معدے میں پہنچ گیا۔ والد فوری طور پر بچے کو لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے آئے ، جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی۔یہ پیچیدہ پروسیجر پروفیسر حسن سلیمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان نے کامیابی سے مکمل کیا۔پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری اقدامات کو سراہا۔