جیل خانہ جات کے اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دیدی گئی

 جیل خانہ جات کے اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دیدی گئی

36 وارڈرن کو ہیڈ وارڈن، 16 ہیڈ وارڈن کو چیف وارڈن،3 لیڈی وارڈن کو لیڈی ہیڈ وارڈن کے عہدوں پر ترقی دی گئی ، فرائض مزید احسن انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار ترقی پانے والے اہلکار مزید ذمہ داری، لگن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پریزن سرگودہا ریجن سعید اﷲ گوندل نے محکمہ پریزن کے اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دے دی۔ تمام کمیٹی کی مشاورت اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے 36 وارڈرن کو ہیڈ وارڈن، 16 ہیڈ وارڈن کو چیف وارڈن جبکہ 03 لیڈی وارڈن کو لیڈی ہیڈ وارڈن کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی،ڈی آئی جی پریزن سرگودہا ریجن نے اس موقع پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پریزن میں میرٹ، محنت اور دیانت داری کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے اہلکار مزید ذمہ داری، لگن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے ،ترقی پانیوالے اہلکاروں نے اس اعتماد پر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا۔کرتے ہوئے اپنے فرائض مزید احسن انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں