کمشنر کا پولیو مہم کا دورہ، ویکسی نیشن اہداف کا جائزہ

کمشنر کا پولیو مہم کا دورہ، ویکسی نیشن اہداف کا جائزہ

6 روز میں 43 فیصد ہدف مکمل،21لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن جاریخانہ بدوش بچوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو ،کمشنر پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سعود یعقوب نے کمشنر کو بریفنگ دی ۔مہم میں پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ دس سال تک کے بچوں کو (بے درد)جیٹ انجیکٹر کے ذریعے پولیو بوسٹرڈوز بھی دی جارہی ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو بتایا گیا کہ 6 روز میں 43 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا گیا ۔ مہم میں دس سال تک کے 21 لاکھ 92 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن کی جائیگی۔ماحولیاتی تجز یا تی رپورٹس کے مطابق کراچی میں پولیو وائرس 89 یونین کونسلوں میں گردش رہا ہے ۔پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مختلف حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے ۔ انتظامیہ نے ایمر جنسی آپریشن سینٹر اور یونیسف کے تعاون سے خانہ بدوشوں کے بچوں کو بھی ویکسی نیشن مہم میں شامل کیا ہے ۔رہ جائے اور انکا ر کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے خانہ بدوشوں کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، اس قسم کی پہلی کوشش کی جارہی ہے ۔ امید ہے اس سے رہ جانے والے بچوں میں مزید کمی آئے گی۔ کمشنر نے بعد ازاں للی برج صدر سب ڈویژن میں خانہ بدوشوں کے بچوں کی ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا اور ویکسی نیشن انتظامات کا جائزہ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں