وفاقی اردو یونیورسٹی میں پولیس تھانہ قائم،ملزمان کی آمد و رفت سے طالبات میں خوف

وفاقی اردو یونیورسٹی میں پولیس تھانہ قائم،ملزمان کی آمد و رفت سے طالبات میں خوف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس گلشن اقبال میں پولیس تھانہ قائم کر دیا گیا۔

عزیز بھٹی تھانے کو موجودہ جگہ سے اردو یونیورسٹی بی ایس سی بلاک کے پیچھے منتقل کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق تھانہ منتقلی کی باقاعدہ اجازت یونیورسٹی انتظامیہ سے لی گئی ہے۔ ذرائع اردو یونیورسٹی کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کو لانے اور لے جانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ،تھانے کی منتقلی سے طلباء و طالبات بالخصوص طالبات میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ اساتذہ برادری بھی یونیورسٹی میں تھانے کی منتقلی پر حیران ہے ۔رجسٹرار اردو یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں تھانہ منتقلی کے بارے میں آج ہی معلوم ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں