شجر کاری مہم،کھیلوں کے میدان اور پودوں کی نشوونما پر توجہ برقرار رکھی جائے ،ڈپٹی کمشنر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن شازیہ توصیف اور محکمہ تعلیم کی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کیدوران ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری،پیرنٹس ٹیچر میٹنگز، تعلیمی معیار اور طلبہ کی کارکردگی کے حوالے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اجلاس میں شامل متعلقہ سکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ شجر کاری مہم،کھیلوں کے میدان اور پودوں کی نشوونما اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ برقرار رکھی جائے۔