اچکیرہ اور داؤد چوک ڈسپوزل سٹیشن کا کام جلدمکمل کرنیکی ہدایت
عیدالاضحیٰ پرشہریوں کو نکاسی آب کی سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات جاری:ایم ڈی واسا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے جھنگ روڈ،اچکیرہ اور داؤد چوک ڈسپوزل سٹیشن کی ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔ ڈویلپمنٹ اور آپریشنز ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام ترقیاتی سکیموں پر ہونیوالے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی اعلیٰ معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ جھنگ روڈ بھٹہ سٹاپ کی سیوریج شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر مشینری کو آپریشنل رکھا جائے جبکہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کومزید تیز کیا جائے ۔