گورنمنٹ کالج ایوب ریسرچ میں بہبود آبادی پر آگاہی سیمینار

 گورنمنٹ کالج ایوب ریسرچ میں بہبود آبادی پر آگاہی سیمینار

پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف حبیب نے طلباکوبڑھتی آبادی کے پیش نظرآگاہی دی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ پروگرام کے تحت آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ایوب ریسرچ جھنگ روڈ میں طالبعلموں کی آگاہی کیلئے سیمینار ہوا جس میں آبادی کے انتظام میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی۔نوجوانوں میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بہبود آبادی کی اہمیت سے آگاہ کیاگیا اور ملکی وسائل کی آباد ی کے اعتبار سے منصفانہ اور بہترین تقسیم کیلئے محکمانہ اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف حبیب نے طالبات سے خطاب میںپروگرام کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں