اسلام آباد، 20 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 20 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کوہسار، گولڑہ ، رمنا، سبزی منڈی، کھنہ ، بھارہ کہو میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20 مجرمان اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیے ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کوہسار، گولڑہ ، رمنا، سبزی منڈی، کھنہ ، بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3242 گرام چرس،212 گرام آئس،22 بوتلیں شراب، ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے 04 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں