نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 554 طلبہ کو ہائی اچیورز ایوارڈز سے نوازا گیا

 نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 554 طلبہ کو ہائی اچیورز ایوارڈز سے نوازا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 554 طلبہ کو ہائی اچیورز ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اعزاز حاصل کرنے والوں میں 386 طلبہ ایسے تھے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں اور سرگرمیوں میں کامیابیاں سمیٹیں، 168 طلبہ نے قومی سطح پر جامعہ کا نام روشن کیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس برس ایوارڈز کے لیے مجموعی طور پر 620 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں