تمباکو نوشی ،پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ترسٹھ ہزار جانیں جاتی ہیں ،رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اینڈ اِٹ فاؤنڈ یشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے فوری ریگولیٹری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے۔۔۔
کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ترسٹھ ہزار پانچ سو جانیں تمباکو کی نذر ہو جاتی ہیں، تمباکو سے نجات کا راستہ ممانعت نہیں بلکہ نقصان میں کمی کے نسبتی فوائد کو اپنانا ہے ،ہارم ریڈیکشن وہ عملی قدم ہے جوجانیں بچاتا ہے اور خطرات کو قابو میں لاتا ہے جیسا کہ دیگر ممالک نے اسے اپناتے ہوئے تمباکو سے نقصان میں تخفیف کے فوائد حاصل کئے اور خطرات کو قابو میں کیا ۔