اسلام آباد ،10اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،10اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار

آبپارہ، سمبل، ترنول اور شہزاد ٹاؤن میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں 10 اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں جبکہ منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ کارروائیاں آبپارہ، سمبل، ترنول اور شہزاد ٹاؤن پولیس نے کیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 410 گرام چرس، 220 گرام آئس، ایک گن اور مختلف بور کے تین پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں