مری ، چار روز سے جاری خصوصی صفائی پلان کامیابی سے مکمل

مری ، چار روز سے جاری خصوصی صفائی پلان کامیابی سے مکمل

385 ٹن قربانی کی آلائشیں اور دیگر فضلہ بروقت اٹھا کر مقررہ ڈمپ سائٹس پر تلف 900 سے زائد صفائی ورکرز نے صفائی مہم کو کامیاب بنایا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مری(نمائندہ دنیا)مری میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روز سے جاری خصوصی صفائی پلان کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے ، مال روڈ سمیت ضلع مری کی تمام یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 385 ٹن قربانی کی آلائشیں اور دیگر فضلہ بروقت اٹھا کر مقررہ ڈمپ سائٹس پر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مری عمر اویس کیانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کے دوران 45 ہزار بیگز، 15 ہزار کلوگرام چونا، 900 لیٹر فینائل اور 450 لیٹر گلاب کا پانی استعمال کیا گیا تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ،900 سے زائد صفائی ورکرز نے دن رات محنت کرکے صفائی مہم کو کامیاب بنایا انہوں نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کاوشوں کی بدولت مری میں صفائی کے انتظامات مثالی رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں