بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف2جون کو احتجاج کا اعلان

بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف2جون کو احتجاج کا اعلان

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام مری روڈ پر امن ریلی نکالی جائیگی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار  ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے ) کے زیراہتمام 2 جون کو ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں نیشنل پریس کلب لیاقت باغ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور مری روڈ پر پرامن ریلی نکالی جائے گی۔ یونین کے ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد کے مطابق صبح 10 بجے آئیسکو سرکل اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام دفاتر سے زونل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل عہدیداران کی قیادت میں کارکنوں کے قافلے لیاقت باغ پہنچیں گے جہاں بجلی کمپنیوں کی نجکاری، ادارے میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے دوران کار بڑھتے حادثات اور کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع، کمپنیوں میں نئی بھرتی شروع نہ کرنے ، کنٹریکٹ ملازمین ریگولر نہ کرنے اور ملازمین کو درپیش دیگر مسائل و مشکلات کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں