تلہ گنگ، گھریلو تنازع پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر ڈالا
تلہ گنگ (اے پی پی) تلہ گنگ تھانہ ٹمن کے علاقے دندی میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا۔۔۔
، جہاں مبینہ طور پر سالے نے اپنے بہنوئی کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جاری جھگڑے کے دوران مقتول نے معاملے میں مداخلت کی، جس پر تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔