جی 13اور 14کے صفائی عملے کے اعزاز میں تقریب، ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا

جی 13اور 14کے صفائی عملے کے اعزاز  میں تقریب، ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے مینٹیننس ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ اہتمام سیکٹر جی 13اور جی 14کے صفائی عملے کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

 جس میں عیدالاضحی کے دوران صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا۔ ڈائریکٹر مینٹیننس رفاقت بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا عملہ ادارے کا ایک اہم حصہ ہے جن کی انتھک محنت اور فرض شناسی کے باعث ایف جی ای ایچ اے کے سیکٹرز میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں