واپڈا ملازمین کا کل راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان

واپڈا ملازمین کا کل راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان

کارکنوں کے قافلے صبح 10بجے لیاقت باغ پہنچیں گے،اسلام آباد میں دھرنا کی دھمکی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام کل یونین کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین اور ریجنل چیئرمین آئیسکو جاوید اقبال بلوچ اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں نیشنل پریس کلب لیاقت باغ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور مری روڈ پر پرامن ریلی نکالی جائے گی۔ آئیسکو سرکل اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، جی ایس او، جی ایس سی، سٹور، پی ڈی کنسٹرکشن اور دیگر تمام دفاتر سے زونل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل عہدیداران کی قیادت میں کارکنوں کے قافلے صبح 10بجے لیاقت باغ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پرامن احتجاج کریں گے لیکن اگر حکومت نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری نہ روکی تو ملک بھر کے ڈیڑھ لاکھ واپڈا ملازمین کو اسلام آباد پہنچنے اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کی کال دے دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں