گرمی کے باعث روایتی مشروب ستو کی مانگ میں اضافہ

گرمی کے باعث روایتی مشروب ستو کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث شہری شدید گرمی کے دوران ٹھنڈا رہنے کے قدرتی اور سستے طریقے کے طور پر روایتی جنوبی ایشیائی مشروب ستو کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہی۔۔۔

 ستو بنیادی طور پر بھنے ہوئے جو کے آٹے ، پانی، چینی، یا نمک اور بعض اوقات لیموں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ، ستو کو دیہی گھرانوں میں طویل عرصے سے راحت اور تازگی کا ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے ۔حالیہ ہفتوں میں، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ شہری میٹھے سافٹ ڈرنکس اور توانائی کے مشروبات کے صحت مند متبادل کو ترجیح دیتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں