فیسیلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) اور اسلام آباد پولیس نے یکم سے 7جون تک دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہریوں کو دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کیلئے فیسیلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز) کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
شہری سہولت وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ لائسنس، ٹوکن سے متعلق خدمات اور ٹریفک کی دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ پولیس سٹیشن آن وہیلز کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس اور دیگر عوامی سہولت کی خدمات فراہم کریں گے۔