پی ڈبلیو ڈی میں تجاوزات رانگ پارکنگ، شہری پریشان

پی ڈبلیو ڈی میں تجاوزات  رانگ پارکنگ، شہری پریشان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ پی ڈبلیو ڈی سے پولیس فاؤنڈیشن تک غیر قانونی ڈبل اور مختلف مقامات پر تین تین رویہ پارکنگ کے باعث ٹریفک کے نظام کا معطل رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔۔۔

 جبکہ ڈبل اور تین تین رویہ پارکنگ کرنے اور ہوٹل ریسٹورنٹس پلازہ شاپنگ سنٹر ز کے خلاف کوئی کارروائی بھی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ تجاوزات کے خلاف ہونے والا آپریشن بھی غیر مؤثر ہوکر رہ گیا ہے شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں