پتریاٹہ کیبل کار اور کشمیر پوائنٹ سفاری ٹرین بند، سیاح مایوس
مری (نمائندہ دنیا) ٹی ڈی سی پی کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث ملکۂ کوہسار مری کی دو اہم سیاحتی تفریحی سہولیات، پتریاٹہ کیبل کار اور کشمیر پوائنٹ سفاری ٹرین گرمائی سیزن کے عروج پر بھی تاحال بند پڑی ہیں۔۔۔
جس سے ہزاروں سیاح شدید مایوسی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پتریاٹہ کیبل کار کی مرمت اور مینٹیننس کیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تھے لیکن بحالی ممکن نہ ہوسکی ۔