معاشی، سیاسی اور انتظامی بحرانوں کا واحد حل نظام کی اصلاح ہے، خرم نواز گنڈا پور
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام کے 37ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں ’’اصلاحات ناگزیر‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی، سیاسی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کیلئے محض حکومتوں کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ جب تک انتخابی، عدالتی، انتظامی، تعلیمی اور معاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات نہیں کی جاتیں، ملک کو پائیدار ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا۔