انسانی گردہ ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، 2ملزم گرفتار

انسانی گردہ ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، 2ملزم گرفتار

مرکزی ایجنٹ شبیر کو جلال پور بھٹیاں ،سب ایجنٹ غلام عباس میاں چنوں سے گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی غیر قانونی انسانی گردہ ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی، دو اہم ملزمان گرفتار، تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آگئے۔ مقدمہ نمبر 16/2026میں مطلوب مرکزی ایجنٹ شبیر حسین کو جلال پور بھٹیاں ضلع حافظ آباد جبکہ اس کے قریبی ساتھی اور مبینہ سب ایجنٹ غلام عباس کو چک نمبر 326/15-L، تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال سے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ مالی طور پر کمزور اور مستحق افراد کو معمولی معاوضے کا لالچ دے کر غیر قانونی انسانی گردہ ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کیلئے ڈونرز کا انتظام کرتے تھے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس منظم نیٹ ورک کے ذریعے ہر گردہ ٹرانسپلانٹ کے عوض ریسیپینٹس (Recipients)سے 60لاکھ روپے جبکہ بعض کیسز میں ایک کروڑ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، جبکہ گردہ عطیہ کرنے والے غریب، نادار اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو محض چند لاکھ روپے ادا کر کے باقی خطیر رقم نیٹ ورک کے مختلف ارکان میں تقسیم کر لی جاتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں