آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری شہریوں نے شکایات پیش کیں
راولپنڈی(این این آئی)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے براہ راست اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، اے ڈی آئی جی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ شہریوں نے آر پی او کو اپنی شکایات پیش کیں جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔