پاکستان اور ماریشس کا تجارت، کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
رانا احسان افضل کی ماریشس کی وزارتِ خارجہ کے نمائندہ سے ملاقات ، تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے ماریشس کی وزارتِ خارجہ کے نمائندے مروِن این چیڈمبارم سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ماریشس کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور تجارتی روابط کے فروغ کے لئے نئے مواقع پر غور کیا گیا۔ فریقین نے تجارت میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کے فروغ، تجارتی رابطوں کو آسان بنانے اور باہمی مفاد کے حامل نئے شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔