اسلام آباد ،اشتہاریوں سمیت 28ملزم گرفتار ،اسلحہ ،منشیات برآمد

 اسلام آباد ،اشتہاریوں سمیت 28ملزم گرفتار ،اسلحہ ،منشیات برآمد

آبپارہ، سمبل ، نون اور تھانہ کورال میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس آبپارہ، سمبل ، نون اور تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,250گرام چرس اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 28 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں